ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مشما اسٹریٹ کے ایک مکان میں چوری کی واردات؛ پانچ الماریوں کو شدید نقصان؛ ۲۵ ہزار مالیت کی چوری

بھٹکل مشما اسٹریٹ کے ایک مکان میں چوری کی واردات؛ پانچ الماریوں کو شدید نقصان؛ ۲۵ ہزار مالیت کی چوری

Sun, 12 Feb 2017 21:17:19    S.O. News Service

بھٹکل:12/فروری    (ایس او نیوز) یہاں مشما اسٹریٹ پر واقع حافظ اشفاق چنّا کے مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نےگھر کے اندر موجود پانچ الماریوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور سبھی چیزوں کو اُلٹ پلٹ کر رکھ دیا ہے۔ گھروالوں کے مطابق الماری میں رکھی گئی 15 ہزار روپیہ نقد رقم اورقریب دس ہزار مالیت کی ایک سونے کی انگوٹھی کی چوری ہوئی ہے، اس کو چھوڑ کر چوروں کو مکان میں کچھ نہیں مل سکا۔

بتایا گیا ہے کہ گھر میں اشفاق صاحب اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں، مگر جمعرات سے گھر پر تالہ تھا، آج دوپہر قریب تین بجے تالہ کھول کر اندر گھروالے جب اندر داخل ہوئے توحیرت کا جھٹکا لگا کیونکہ الماریوں کو توڑ کر سبھی چیزیں فرش پر بکھری پڑی تھیں۔ 

سمجھا جارہا ہے کہ گھر پر کوئی موجود نہ ہونے کا فائدہ اُٹھا کر چور کھپریل نکال کے اندر گھس گئے ، پھر اندر سے دروازہ کھول کر بڑی چوری کی کوشش کی، مگر کافی تلاش کے بائوجود انہیں زیادہ کچھ نہیں مل سکا۔

اطلاع ملتے ہی ٹائون پولس کے اہلکاروں نے گھر پہنچ کر جائزہ لیا ہے، جانچ جاری ہے۔


Share: